گوجرانوالہ، اسلام میں صفائی ستھرائی کے حصول کا خصوصی حکم دیاگیاہے، محمد دائود رضوی

منگل 19 نومبر 2019 19:56

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، اسلام میں صفائی ستھرائی کے حصول کا خصوصی حکم دیاگیاہے، مغرب والے تو سال میں صرف ایک دن ٹوائلٹ ڈے مناتے ہیں جبکہ مسلمان روزانہ پنجگانہ نماز کیلئے وضو و غسل کا اہتمام کرکے ظاہری و باطنی صفائی حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مغرب والوں کی صفائی تو منہ ہاتھ دھونے تک ہی محدود رہتی ہے اور وہ تن کے اجلے من کے کالے ہوتے ہیں جبکہ مسلمان وضو وغسل کرکے حقیقی ستھرائی حاصل کرتے ہیں مگر افسوس کہ آج کئی مسلمان مغرب والوں کی نقالی کیلئے ٹوائلٹ ڈے تو مناتے ہیں مگر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے شرماتے ہیں انہیں اپنے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کو چھوڑنا ہوگا اسی میں ان کیلئے بہتری و بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں