گوجرانوالہ، گیپکو ہیڈ کوارٹر میں چینج مینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح

منگل 19 نومبر 2019 19:56

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں نے افسران و ملازمین کو انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ (ای آر پی) بارے آگاہی کیلئے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں چینج مینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا افتتاح کر دیا۔ ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خاں ، جنرل مینجرز عبدالطیف مرزا، محمد اکرم بھٹی، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد عابد، چیف انجینئرز عاصم رضا، عبدالرحمن، معین الدین ، ارشد منیر، چیف فنانشل آفیسر ایاز احمد، ایڈیشنل ڈی جیز محمد صدیق ملک، اورنگزیب ملہی سمیت گیپکو کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں نے کہا کہ اس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصدگیپکوکے سینئر ا فسران کو انٹر پرائز ریسورسز پروگرام سے روشناس کروانا اور اس کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرینگ سیشنز کا انعقادگیپکوریجن بھر میںمرحلہ وار سرکل کی سطح پر کیا جائے گا تاکہ اس پروگرام سے منسلک تمام افسران و ملازمین کو اس کے استعمال اور فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بہت جلد گیپکو کے ایچ آر ، فنانس ، میٹریل مینجمنٹ اور پروجیکٹ سسٹم شعبہ جات میں انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ پروگرام کو نافذ کر دیا جائے گاجس سے ان تما م شعبہ جات کے انتظامی امور کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن ہو جائیں گے۔ اس مو قع پر گیپکو کے تمام سینئر افسران نے گیپکو کے تمام شعبہ جات میں ای آر پی کے نفاذ اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں