محافل میلاد مصطفیٰ ﷺ سے دل میں عشق مصطفیٰ ﷺ پیدا ہوتا ہے جو مسلمان کا سرمایہ حیات ہے‘اسسٹنٹ کمشنر کامونکے

جمعہ 22 نومبر 2019 15:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) محافل میلاد مصطفیٰ ﷺ سے دل میں عشق مصطفیٰ ﷺ پیدا ہوتا ہے جو مسلمان کا سرمایہ حیات ہے،جس شخص کے دل میں محبت رسول ؐ بیدار ہوجائے وہ اطاعت رسول ؐ کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کامونکے شاہد عباس جوتہ،ڈائریکٹر ایجوکیشن دی سکول اشفاق احمد،ابوبکر نظامی،بلال حسین نوشاہی،بائو محمد منیر مغل،چودھری محمد آصف کمبوہ،ایڈمنسٹریٹر دی سکول سید اعزازالحسن چشتی،ثناء خواں حافظ ادریس جاذب،صدر سٹی پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر،علی حسین روبی ودیگر نے گزشتہ روز دی سکول جناح کیمپس میں منعقد ہونیوالی محفل ِمیلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے ہمیں زندگی گزارنے کے جو رہنما اصول بتائے ہیں ان پر عمل پیراء ہونے سے معاشرہ تمام برائیوں سے پاک ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

حضورؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کی آمد سے کائنات میں بہاریں چھا گئیں ہر سمت رونقیں خوشیاں لوٹ آئیں الله تعالی نے ساری کائنات کو محبوب کی وجہ سے پیدا کیا ان سے محبت ،ادب احترام کے بغیر ہماری زندگی فضول ہے اس لئے ہم سب پر لازم ہے کہ ماہ ربیع الاول کا ادب احترام کریں اور درود شریف کے ورد کو معمول بنائیں اسی میں ہماری دنیاوی و آخروی زندگی کی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں