نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوںسے ہم آہنگ کرنے کیلئے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے‘ڈاکٹر محمد نعیم خالد

جمعہ 22 نومبر 2019 15:11

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) بین الاقوامی سطح پر بدلتے ہوئے رحجانات کو سامنے رکھ کر نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوںسے ہم آہنگ کرنے کیلئے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد نعیم خالد،حافظ زاہد،محمد عرفان حمید،محمود طفیل سرویا،افتخار احمد سرویا اور حاجی عبدالستار سرویا نے گزشتہ روز ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی دنیا میں آج تک جن قوموں نے بھی ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ تعلیم کے میدان میں ترقی کی بدولت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے معیاری تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم و تربیت ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو درست سمت کیرئیر جاری رکھنے اور منزل کے تعین میں مدد دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں