گوجرانوالہ ۔ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کو ڈویژن کا معیاری تعلیمی ادارہ بنائیں گے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

جمعرات 16 جنوری 2020 20:55

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کو ڈویژن کا معیاری تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ طلباء و طالبات قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں اور یہ وہ معاشرہ ہیں جنہوں نے ملک وقوم کا نام روشن کرنا ہے اور جو قومیں اپنی نئی نسل کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہیں وہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز ٹرسٹیز کے 30 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف‘ ایڈیشنل کمشنر ( کوآرڈ) نعمان حفیظ‘ ڈائریکر کالجز خلیل زبیر‘ ممبر ساجد مراد‘ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر طارق‘ پرنسپل ادارہ ساجد جمال کے علاوہ دیگر ممبران اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر زاہد اختر زمان نے کہاکہ معیاری تعلیم کی ترویج اور نصابی ضرورتوں سے مکمل ہم آہنگی کیلئے اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت ضروری ہے اور تعلیمی اداروں کی عمارتیں جہاں نو نہالان گلشن کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی شخصیت سازی میں نمایاں کر دار ادا کرتی ہیں وہاں وہ ملک و ملت کی شان و عظمت ہو تی ہیں۔

انہوںنے ممبران پر زور دیاکہ وہ اس ادارہ کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے اس کے لان میں مزید خوبصورت پودے لگائیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں