گوجرانوالہ، 9سالہ بچے پر کتوں کے حملہ کے بعد بھی انتظامیہ کی طرف سے کتا مار مہم شروع نہ ہوسکی

جمعرات 16 جنوری 2020 21:04

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) 9سالہ بچے پر کتوں کے حملہ کے بعد بھی انتظامیہ کی طرف سے کتا مار مہم شروع نہ ہوسکی،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گولیوں سے آوارہ کتے مارنے شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قلعہ دیدار سنگھ محلہ عباس پورہ کے رہائشی امجد اقبال کے 9 سالہ بیٹا طلحہ کو کتوں کے گروہ نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا تھا،واقع کے بعد علاقہ میں خاص طور پر بچوں میں خوف کی لہر دوڑ پڑی، اتنا بڑا وقوعہ ہونے کے بعد بھی انتظامیہ کی طرف سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدام نہ کیا گیا ہے، والدین نے خود ہی اپنے بچوں کو آوارہ کتوں سے بچانے کیلئے گولیوں سے کتا مار مہم شروع کردی ہے گزشتہ روزآٹھ کے قریب کتوں کو مار دیا گیا ہے، شہریوں عمیر راول،عدنان طارق،افضال سیان،رانا عرفان،عاقب چہل،فاروق الحسن،بابر چوہان،حسن سلیم ودیگر نے کمشنر وڈی سی گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ بائولے کتوں کو فوری تلف کروانے کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں