گوجرانوالہ ۔حرمتِ رسول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا اولین فریضہ ہے ،علامہ پیر غلام مصطفے حنیف سیفی

جمعرات 16 جنوری 2020 21:04

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) ناموسِ رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، حرمتِ رسول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا اولین فریضہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار علماء اہلسنت نے غازی ممتاز حسین قادری شہید کے ’’یومِ شہادت‘‘ کے موقع پر ’’ناموسِ رسالت سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استاذالعلماء علامہ پیر غلام مصطفے حنیف سیفی نے کہا کہ غازی ممتاز قادری نے ناموس رسالت کی خاطر اپنی جان قربان کر کے قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کہا کہ ناموس رسالت کے حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں