گوجرانوالہ ۔ پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اے ایس پی سرکل وزیرآباد

جمعرات 16 جنوری 2020 21:04

گو جرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) اے ایس پی سرکل وزیرآباداکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی اور سی پی او گوجرانوالہ کی زیر نگرانی پولیس سرکل وزیرآباد جرائم پیشہ افراد کا قبلہ درست کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے، معاشرتی برائیوں کے تدارک کیلئے ہم سب کو من حیث القوم انفرادی حیثیت میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ اور سنیئر صحافی محمود احمد خان لودھی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو میں اے ایس پی کا کہنا تھا کہ سرکل پولیس کے ایس ایچ اوز اور ماتحت عملہ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امن وامان کے قیام کیلئے ملکی قوانین پر عملدرآمد کرانا پولیس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

منشیات فروشی، قمار بازی جوا اور دیگر معاشرتی برائیاں جرائم کی بنیاد ہیں ان پر قابو پانے کیلئے پولیس ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں۔ بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ میرج ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور پتنگ بازی جیسے ممنوعہ اقدامات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں