گوجرانوالہ۔سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کی طرف سیکھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 17 جنوری 2020 21:03

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی اوپن ڈور پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس شعیب دستگیر کے احکامات کے پیش نظرسٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے سی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن علی وسیم کے علاوہ ،ایس ڈی پی اوز ، انچارج شکایت سیل ، ترجمان ضلعی پولیس عمران گجر ،کثیر تعداد میں درخواست گزار شہری اور صحافی حضرات بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پرموجود ایس ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم نے افسران مجاز کو دو یوم کے اندر موصولہ درخواست ہائے کی پراگرس رپورٹس بھی سی پی او آفس بجھوانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

مقدمات کے فوری اندراج کے احکامات کے ساتھ ساتھ التواء کے شکار مقدمات کو فوری حل کرنے کے لیے مجاز افسران کو ہدایات کیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا ، شائستگی سے اُن کے مسائل دریافت کرکے شہریوں کو فوری میرٹ پر انصاف کی فراہم ہے۔کھلی کچہری میں آنے والے سائلین نے فوری انصاف ملنے پر پولیس کے اس احسن قدم کو بھرپور سراہا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں