ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سے بین ا لا قوامی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ملکی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے درکارعالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، لیفٹننٹ (ر)سہیل اشرف کی ہدایت

منگل 25 فروری 2020 23:35

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) ملک کا نام روشن کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں ان کی بھر پور حوصلہ افزائی اور ضلعی سطح پرانہیں صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے درکارعالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آئندہ بھی بین الا اقوامی مقابلوں میں سبزہلالی پرچم کو بلند کر یں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹننٹ (ر)سہیل اشرف کا گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بین ا لا قوامی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ملکی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال۔

ڈویڑنل جنر ل سیکرٹری گوجرانوالہ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن محمد اسلام ناطق کی سربراہی میں حالیہ دنوں میں بین الا اقوامی مقابلوں میں چار گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں طلحہ طالب، عثمان امجد راٹھور،ابوسفیان نے ڈپٹی کمشنر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑیوں نے اولمپک مقابلوں میں ویٹ لفٹنگ کی مختلف کیٹگریز میں چار گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت کر ملک کا پرچم بلند کیا ان میں طلحہ طالب،عثمان امجد راٹھور،ابوسفیان،حنظلہ دستگیر اور نوح دستگیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویڑنل جنر ل سیکرٹری گوجرانوالہ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن محمد اسلام ناطق نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ ضلعی سطح پر ویٹ لفٹنگ کے لیے مناسب سپورٹس سہولیات دستیاب نہ ہیں اور نہ ہی جدید مشینری دستیاب ہے جس سے بین الا اقوامی مقابلوں میں شرکت کی تیاری کی جاسکے۔سہولیات کے فقدان کے باعث مختلف بین الا اقوامی مقابلوں میں وہ پوزیشن حاصل نہیں کی جا سکیں جن کے لیے کھلا ڑیوں نے بھر پور محنت کی تھی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر یقین دہانی کروائی کہ کھلاڑیو ں کو درکار سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف بہترین اور با صلاحیت کھلا ڑی ابھر کر سامنے آئیں گے بلکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں مزید ٹائٹل بھی ملک کے لیے جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ویٹ لفٹنگ کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنے کی فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ملک کے لیے خدمات کی قدر کرتے ہیں انہیں فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے منی اسٹیڈیم شیخوپورہ روڈ میں ویٹ لفٹنگ کے لیے جگہ مختص کر دی گئی،سپیشل ویٹ لفٹنگ سنٹر کے قیام کے لیے ADP میں سکیم شامل کی جائے گی تاکہ جدید مشینری کی فراہمی سے کھلاڑیوں کے کھیل کو مزید نکھارا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں