کامونکے،جزوی لاک ڈون کو شہریوں نے تفریحی پروگرام ترتیب دیدیئے

پولیس کا لوگوں کے رش کو منتشر کرنے کیلئے مختلف مقامات پر ہلکا لاٹھی چارج

منگل 24 مارچ 2020 22:50

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) جزوی لاک ڈون کو شہریوں نے تفریحی پروگرام ترتیب دے دیئے ، پولیس کا لوگوں کے رش کو منتشر کرنے کیلئے مختلف مقامات پر ہلکا لاٹھی چارج، بتایا گیا ہے کہ کامونکے میں جزوی لاک ڈون کے دوران شہریوں نے پتنگ بازی اور مختلف کھیلوں پابندی کو ہوا میں آڑا دیا، جبکہ ریلور اسٹیشن پر تمام عمر کے درجنوں افراد تاش ، لڈو اور دیگر کھیلوں سے فارغ وقت کو صرف کرنے لگے ،جوکہ دفعہ144کی خلاف ورزی ہے اور اسطرح کرونا وائرس کا کوئی بھی شخص با آسانی شکار ہو سکتا ہے ، اس سلسلہ میں اے ایس پی سرکل کامونکے نو شیر وان علی کو اطلاح دی گئی کہ تو انہوں نے بتا کہ ریلو ے اسٹیشن پر کو ئی کا روائی عمل میں نہیں لا سکتے آلبتہ اس سلسلہ میں ریلو ے پولیس کو اطلاح کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں