کوونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کو حکومت کاساتھ دینا ہوگا،رضوان اسلم بٹ

جمعہ 27 مارچ 2020 22:18

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) تحریک انصاف کے سٹی صدر جواد حسن منج اور سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کو حکومت کاساتھ دینا ہوگا،کرونا سے پیدا صورتحال سے عوام کو لمحہ با لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے،حکومت مریضوںکی سہو لت کی خاطرتمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عوام احتیا طی تدبیر پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز کالونی ،سلامت پورہ،کچا ایمن آباد روڈ،کے مختلف پی ٹی آئی ورکروں ،اور اہل علاقہ کے معززین سے رابطے کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹی ورکر حلقہ کے اندر اپنی اپنی یوسی میں لاک ڈائون کے دوران غریب، مستحقین اور بیماروں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ حلقہ کے اندر جہاں بھی کسی کو ان کی ضرورت پڑے وہاں فوری پہنچ کر ان کی تمام مشکل پریشانی کو حل کروایا جائے۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام سے مکمل رابطے میں رہیں حلقہ کے عوام کو بالکل تنہائی کا احساس نہ ہونے دیں۔ اللہ نے چاہا تو ہمارے کپتان عمران خان اپنی عوام کے ساتھ ملکر کرونا کو مکمل شکست دیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں