ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، کورونا وائرس کے بچاؤ بارے اقدامات کا جائزہ لیا

جمعہ 27 مارچ 2020 22:27

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب بھر کی طرح ضلع میں جاری لاک ڈان کے دوران اشیائے خوردونوش کی کنڑول قیمتوں پر دستیابی اور سپلائی چین کو بلا تعطل جاری رکھنے کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے موجودہ حالات کے پیش نظر پھل سبزیاں، اجناس، آٹا، گھی، دالوں وغیرہ سمیت دیگر ضروری اشیا کی ہر علاقہ میں دستیابی کو یقینی بنائیں تا کہ شہریوں کو ضروریات زندگی کے حصول میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی عامر شاہ، ڈی او انڈسٹریز طارق شفیق، ڈی ایف سی ماجد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر جاوید اختر پڑھیاڑ نے سپلائی چین، ضلع میں اشیا کے سٹاک، قیمتوں بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ای اے ڈی اے عامر شاہ نے بتایا کہ ان اشیا کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیمانڈ تمام تحصیلوں (سٹی،صدر،کامونکی،نوشہرہ ورکاں،وزیر آباد) میں وافر سٹاک موجود ہے، دیگر اضلاع میں موجودہ قیمتوں کا بھی تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان کی ہول سیل مارکیٹوں سے بھی روزانہ کی بنیاد پر سٹاک اور قیمتوں بارے معلومات لی جارہی ہیں تاکہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی بلا رکاوٹ جاری رکھی جاسکے۔

سبزی منڈیوں، غلہ منڈیوں اور ہول سیل مارکیٹیوں پر پھلوں، سبزیوں، اجناس کی ڈیمانڈ اور سپلائی کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ زخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور منافع خوری پر قابو پایا جاسکے۔ پرائس کنڑول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ اشیا کی دستیابی اور قیمتوں پر کنڑول ممکن بنایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کی مدد کریں، کم منافع پر لوگوں کو ضروریات زندگی کی اشیا مہیا کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرنا وائرس کے باعث پنجاب بھر کی طرح ضلع میں جاری لاک ڈان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب مستحق اور ڈیلی ویجز افراد کو گھروں تک پہنچ کر راشن فراہم کریں یہ عمل نہ صرف اللہ تعالی کی بارگاہ میں پسندیدہ ہے بلکہ معاشرتی تفریح کے خاتمے کا بھی ذریعہ ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں