عوام اللہ تعالیٰ کے عذاب سے پناہ مانگیں ،صاحبزادہ محمد دائود رضوی

جمعہ 27 مارچ 2020 22:29

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ مسلمان تو ہروقت بالخصوص مشکل وقت میں الله تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول کریم آقا صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں رجوع کرتے ہی ہیں مگر اب ساری دنیا کرونا وائرس کی مصیبت میں مبتلا ہو کر اس نتیجہ پر پہنچ گئی ہے کہ امن و سلامتی اور سکون کی نعمت و دولت الله تعالیٰ کی بارگاہ میں اور کریم آقا صلی الله علیہ و آلہ وسلم کے فرمودات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد زینت المساجد داراسلام میں جمعتہ المبارک کے خطبہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ اپنے گھروں میں ہی ہیں تو شطرنج یا تاش کھیلنے اور فلمیں، ڈرامے دیکھنے میں وقت گزارنے کی بجائے پنجگانہ نماز کی پابندی، قرآن پاک کی تلاوت اور درود و سلام پڑھنے میں وقت گزاریں اور اپنے اہل و عیال کو بھی ان بابرکت کاموں کی طرف راغب کریں۔ جمعة المبارک کے اجتماع میں کرونا وائرس و دیگر آفات و بلیات سے بچائو کیلئے بڑی رقت آمیز دعا بھی کی گئی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں