گوجرانوالہ، لائن سٹاف کو بارش کے دوران محکمہ کی طرف سے وضع کئے گئے حفاظتی اقدامات کے بغیر لائنوں پر کام نہ کرنے کہ ہدایات جاری

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:23

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاںنے لائن سٹاف کو بارش کے دوران محکمہ کی طرف سے وضع کئے گئے حفاظتی اقدامات کے بغیر لائنوں پر کام نہ کرنے کہ ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ گیپکو فیلڈ سٹاف پہلے ہی دو اًن دیکھے دشمنوں بجلی اور کرونا کے ساتھ حالت جنگ میں ہے لہذابارش کے موسم میں لائن سٹاف مزید احتیاط سے کام لے اور بغیراتھارٹی اور پی ٹی ڈبلیوکے لائنوں پر کام ہرگز نہ کریں، لائن پرکام کرنے سے پہلے کام والی جگہ پر دونوں اطراف سے لائن کو ارتھ کریں، نیوٹرل اور سٹریٹ لائٹ وائرکوہمیشہ چالو حالت میں تصورکریں اور ان سے محتاط رہیں،حفاظتی سامان کے بغیرکسی صورت میں بھی کام نہ کریں، خوداعتمادی کی وجہ سے اختیارات سے تجاوز نہ کریں، کام شروع کرنے سے پہلے کام کی نوعیت ، طریقہ کاراور حفاظتی اقدامات پر ایک دفعہ پھرغور کریں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں