گو جرانوالہ، 8سالہ خانہ بدوش بچی کار کی زد میں آکر شدید زخمی

پیر 18 مئی 2020 23:25

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) روڈ کراس کرتی 8سالہ کمسن خانہ بدوش محنت کش بچی حوراء کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لائن پار واقع خانہ بدوش بستی کی رہائشی حوراء پنسلیں فروخت کر کے گھر واپس جانے کے لئے اقبال چاٹ والے کے سامنے روڈ کراس کر رہی تھی کہ وزیرآباد سے آنے والی کار نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ بچی کو کار ڈرائیور نے سول ہسپتال پہنچادیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں