گو جرانوالہ، قرآن پاک زندگی کے اسلوب کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے، قاری اللہ دتہ

جمعہ 22 مئی 2020 21:38

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) قرآن مجیداوررمضان مسلمانوںکے لئے برکتوںکاباعث ہے، رب کریم نے ماہ رمضان میںقرآن مجیدکونازل کرکے اس مہینے کی فضیلت اضافہ کردیا، گیارہ ماہ نیکی اورعبادت کے مقابلے میںاس ماہ مبارک میںقرآن مجیدکی برکتوںسے اجروثواب کئی گنابڑھادیا جاتا ہے، قرآن پاک رب کریم کی وہ کتاب ہے جوانسانیت کے لئے زندگی کے اسلوب کے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے۔

ان خیالات کااظہارقاری اللہ دتہ نے ممتا زسیا سی وسماجی شخصیت وسابق کونسلر بابو شاہد نذیر بٹ کی اہلیہ ، سابق کونسلر فیصل گل بٹ کی بھابھی ،رائس ڈیلر بابو نذیر احمد بٹ مرحوم کی بہوکے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرشاہد نذیر بٹ ،فیصل بٹ ،سابق ایم پی اے سعود الحسن ڈار ،میر اعجاز آف ہالینڈ ،خواجہ شاہد ،عمران رسول بٹ ،محمد شفیق بٹ بلا پہلوان ،خواجہ روحیل،تصدق میر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین عامر اکرام بٹ ،شوزب بٹ ،ماماشہباز سٹی صدر لیبر ونگ ،رانا اختر جاوید ،محمد اشرف نثار ،نعیم اشرف ودیگر بھی موجودتھے ۔انہوںنے کہا کہ مسلمان اوراسلا م لازم وملزوم ہیں، اسلام اوراسلا می تعلیمات ہی مسلمان کومعاشرے میںمعززبنا تی ہے، آج کے مسلمان کے انحطاط کی بڑی وجہ اسلا م اورقر آنی تعلیمات سے دوری ہے۔آج مسلمان قرآن کوزندگی محورومرکز بنا لیںاوراپنی زندگیوںکونبی کریم ؐ کی تعلیمات اورفرامین کے مطا بق ڈھال لے توپوری دنیا میںمسلمان حکمران ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں