شارٹ سرکٹ کے باعث درزی کی دکان میں آتشزدگی، موجود کپڑے دیگر سامان جل گیا

ہفتہ 23 مئی 2020 18:22

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) درزی کی دکان میں آتشزدگی ،عید کی خوشیاں راکھ میں مل گئیں ۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ فقیر اللہ وزیرآباد کے رہائشی عثمان جو ٹیلر ماسٹر کاکام کرتا ہے دوکان بند کرکے کام سے چلا گیا کچھ دیر بعد ہی دوکان سے دھواں اٹھنے پر محلے داروں نے فوری عثمان کو بتایا جب دوکان کھولی تو اسمیں آ گ لگی ہوئی تھی جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا لیکن اتنی دیر میں دوکان اندر موجود قیمتی کپڑے اور سامان جل کر راکھ ہو گیا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں