گو جرانوالہ، معاشرے کو سلیقہ مند اور باوقار اور امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے تعلیم کوترجیح دینا ہوگی، افضل شاہد

ہفتہ 30 مئی 2020 21:16

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) معاشرے کو سلیقہ مند اور باوقار اور امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے تعلیم کوترجیح دینا ہوگی، ترقی یافتہ قوموں نے تعلیم کو اہمیت دیکر ترقی کی منازل طے کیں ہیں اورتعلیم حاصل کئے بغیر کوئی معاشرہ کامیابی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا سرکاری سیکٹر کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ تعلیم بھی ہماری معاونت کررہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ افضل شاہد نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن وماہر تعلیم ملک شکیل احمد سے بات چیت میں کیا۔ ملک شکیل احمد نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ لاک ڈائون کے دوران پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجاز ت دے تاکہ طالب علموںکو مزید تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے اورجہالت وغربت ،بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ ہرسطح پر علم وہنر کی ترویج کے لئے بہتر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ افضل شاہد نے کہا کہ ہمیں بچوں کے تعلیمی نقصان کا اندازہ ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں