گو جرانوالہ، راستہ نہ دینے پر اوباش نوجوانوں کا سولہ سالہ لڑکے پر تشدد

ہفتہ 30 مئی 2020 21:19

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) راستہ نہ دینے پر اوباش نوجوانوں کے تشدد سے لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ دھونکل روڈکے رہائشی محمد جاوید کا بیٹا 16سالہ عبد اللہ موٹر سائیکل پر شہر آرہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تین موٹر سائیکل سواروں ولید ،اویس اور انکے نامعلوم ساتھی نے موٹر سائیکل کو راستہ نہ ملنے پر عبد اللہ کو آہنی راڈوں اور بوتلوں سے مارمار کر لہو لہان کردیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع تحریری طور تھانہ سٹی پولیس کو کردی گئی، مقدمہ درج کرکے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں