گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز

پیر 20 جولائی 2020 17:51

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کی زیرِ نگرانی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز گاں پٹھانکے تحصیل وزیر آباد سے کیا گیا۔جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر نعیم اختر، ریسکیو سیفٹی آفیسرز انجم شہزاد، فیاض احمد قمر، کیمونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (ریسکیواسکاٹس) اور ریسکیورزنے بھر پور انداز میں شرکت کی۔

شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور درختوں کے کٹا کاتدراک ہے۔ گاں کی مقامی تنظیم بزمِ احمد نے اس کام میں ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کرشانہ بشانہ کام کیا جوکہ ریسکیو 1122 کی رجسٹرڈ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم بھی ہے اور وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کے اس اقدام کو خوب سراہا اور پودوں کی حفاظت کا ذمہ بھی اٹھایا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیا کا کہنا تھا کہ پودے انسانوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بنانے اور درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

پوری دنیا شجرکاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنا رہی ہے تو ہمیں بھی شجرکاری کے ذریعے ضلع گوجرانوالہ کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے اور شہر شہر گاں گاں پودے لگا کر گرین پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں