گوجرانوالہ، تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی سے شہری انصاف کے حصول کیلئے بلاخوف و خطر تھانوں کا رخ کر سکیں، محمد صدیق مہر

پیر 20 جولائی 2020 17:51

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے سی پی او گوجرانوالہ رائے بابر سعید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی کیلئے فوری اقدامات کریں اور تھانوں میں عوام دوست ماحول بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پولیس فورس اور شہریوں کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ مل سکے اور شہری اپنی شکایات کے اندراج اور انصاف کے حصول کیلئے بلاخوف و خطر تھانوں کا رخ کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رائے بابر سعید کو بطور سی پی او گوجرانوالہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکا تجربہ شہر سے جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں معاون ثابت ہوگا اور بہت جلد گوجرانوالہ کا شمار کرائم فری شہروں میں ہوگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں