پاکستان کے عوام کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے، پرویز رشید

18ء کی بڑی عید میں کاروبار کا حجم 355 ارب تھا، لیگی رہنما نوازشریف پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت دلوانا چاہتے تھے، اذج ہم تنزلی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کھائی میں گرتا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 4 اگست 2020 23:41

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نون لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ 2018ء کی بڑی عید میں کاروبار کا حجم 355 ارب تھا۔انہوں نے کہا کہ 2020ء کی بڑی عید میں کاروبار کا حجم 100 ار ب روپے رہ گیا، 2020ء میں لوگوں کی قربانی کی استطاعت کم ہوئی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت دلوانا چاہتے تھے، اذج ہم تنزلی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کھائی میں گرتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو رہی ہیں، کشمیر ہمارا قومی مسئلہ ہے، تمام جماعتیں اس پر متفق ہیں۔

(جاری ہے)

نون لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی ایک کورونا وائرس کا مریض نہیں ملا جس کی ٹائیگر فورس نے مدد کی ہو، عمران خان ٹائیگر فورس کا نام پھول یا پتی رکھ لیتے تو بہتر تھا۔

پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں جلد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں گی، نئے الیکشن کے علاوہ ملک کو درپیش مسائل کا کوئی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 ماہ مانگ کر ڈیڑھ سال میں کچھ نہ دینے والوں کو اور وقت نہیں ملنا چاہیے، اے پی سی پر مشاورت جاری ہے، جلد تاریخ فائنل کر دی جائے گئی۔مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے، پوری قوم یک زبان ہو کر کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف ا?واز اٹھائے گئی، ہمیں پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنی ہے

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں