قوم کی ترقی ا ور فروغ میںنجی تعلیمی اداروں کے کردارسے انکار ممکن نہیں،حاجی اشفاق احمد وڑائچ

منگل 15 ستمبر 2020 17:47

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) صدر پاکستان چیمبر آف ایجو کیشن پنجاب حاجی اشفاق احمد وڑائچ،سیکرٹری جنرل علی رضاشیخ نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی ا ور فروغ میںنجی تعلیمی اداروں کے کردارسے انکار ممکن نہیںحکومت نجی تعلیمی اداروں کو اعتما د میں لے کر پالیسیاں مرتب کر ے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماہر تعلیم محمداسلام مغل کی طرف سے چیمبر کی ایگزیکٹوکونسل اور مشاورتی کونسل کے اراکین کے اعزا زمیںظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محمد آصف چوہدری ،حسیب عمار،پروفیسر ظفراقبال ،محمد یاسین رامے،محمد بشیر،چوہدری محمد طارق ،افتخار احمد چیمہ ،محمد طار ق مغل ،صابر حسین بٹ,احمد سعید الحسن ،محمد عاطف چوہدری ،ثاقب رانجھا ،غلام فرید ضیغم ،سید ظہور علی ایڈووکیٹ,جاوید نورتامبڑہ سمیت پنجاب بھر سے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں