گوجرانوالہ،بے روزگاروں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز

جمعرات 17 ستمبر 2020 20:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افئیر ڈپیارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبے بھر میں بے روزگاروں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہی-ای روزگار پروگرام میں نوجوانوں کی بڑھتی ھوئی دلچسپی اور آن لائن طریقے سے روزگار کمانے پر نوجوان طلبہ اورطالبات کی کیثر تعداد نے اس کو حکومت کا بہترین اقدام قرار دیا ہے پنجاب کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار شہری جو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو مفت تربیت حاصل کرنے کے لیے www.erozgaar.pitb.gov.pk پردرخواست دیں- داخلے کے لئے امیدوار کیکم از کم 16 سالہ تعلیم‘ آن لائن ٹیسٹ‘ پنجاب کا ڈومیسائل‘ شناختی کارڈ‘ 35 سال سے کم عمرہونی چاہئیی- ای روزگار پروگرام میںپاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے ٹریننگ‘ کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے شعبہ جات‘ تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس‘پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ‘ اورتین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی- پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک کئی بے نوجوان آن لائن روزگار کمانے کے ہونر سیکھ کر اپنے گھریلو حالات بد لے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام سے بیس ہزار سے زائد نوجوان استفادہ ہو چکے ہیں ‘اور تیتیس کروڑ سے زائد کی رقم کما چکے ہیں-

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں