گوجرانوالہ ،ضلع بھرمیں موٹر سائیکلیں اور رکشے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

ہفتہ ستمبر 21:31

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسررائے بابر سعید نے ضلع بھرمیں موٹر سائیکلیں اور رکشے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی تناظر میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر ندیم خالد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشے چوری کی وارداتوں میں ملوث نواز چور گینگ کے تین اراکین کو گرفتارکرکے دورانِ تفتیش اُن کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی ، تین عدد موٹرسائیکل اوردو عدد رکشے برآمد کر لیے ۔

گرفتار ملزمان میں نواز ولد عجائب خان، منور اور وقاص ولد ریاض شامل ہیں ۔ملزم کے خلا ف مقدمات درج ،قانونی کاروائی جاری ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ رکشے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر کاروائیاں جاری ہیں ۔سی پی اونے اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر ندیم خالد اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments