گوجرانوالہ، کورونا کے تدارک کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے فرائض سر انجام دیئے، ڈاکٹر لبنیٰ خرم

منگل 22 ستمبر 2020 23:30

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) پروگرام ڈائر یکٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر گوجرانوالہ ڈاکٹر لبنیٰ خرم ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وبائی مرض اور جان لیوا بیماری ہے جس کے تدارک کیلئے ہمارے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیئے اور عوام کوبہترین خدمات فراہم کر کے نہ صرف انہیں خوف سے نکالا بلکہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس مو ذی مرض پر بھی قابو پا لیا ان کی خدمات کو کبھی بھی فرا موش نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کاا ظہار انہو ں نے ڈسٹر کٹ ہیلتھ ا تھا رٹی گو جرا نوا لہ ‘ محکمہ صحت حکو مت پنجا ب اور یو نیسیف کے تعا ون سے کرو نا کی وجہ سے پیدا ہو نے والے ذہنی امرا ض اور ان کے تدارک پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر گو جرانوالہ میں بیچ نمبر 8کی تر بیتی ورکشا پ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں پروونشل مانیٹر یونیسیف ڈاکٹر خضر‘ ڈاکٹر عدنان ‘ پیرا میڈیکل ٹرینر محمد شفیق ‘ کے علاوہ ضلع گوجر انوالہ کے پانچ رورل ہیلتھ سنٹرز( ایمن آباد‘ قلعہ دیدار سنگھ لدھے والا وڑائچ ‘ احمد نگر ‘ اور علی پور چٹھہ ) کے میڈیکل آفیسراور پیرا میڈیکس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔

پروگرام ڈائر یکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر گو جرانوالہ ڈاکٹر لبنیٰ خرم ڈار، سعید انور ہیلتھ ایجو کیشن آفیسر نے نفسیاتی مسائل و امراض کی اقسا م، اسباب، تشخیص و علاج پر جامع لیکچر دیے۔مقررین نے نفسیاتی مسائل کے حل میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، لیڈی ہیلتھ سپر وائزرورکرزکے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہو ں نے اس سلسلہ میں کمیو نٹی پارٹی سیپیشن کی اہمیت پر بھی جا مع لیکچر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں