گوجرانوالہ، چور گینگ کے تین اراکین گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 22:53

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کے احکامات کے پیش نظر ، ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر فہد احمد مختار کی زیر قیادت سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان اشرف چور گینگ کے تین اراکین کو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔

گرفتار کئے گئے ملزمان میں عرفان اشرف(سرغنہ چور گینگ)،ارسلان ور فرمان ولد قربان ساکنائے بوتالہ شرم سنگھ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کے لئے سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد نواز سیال کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

موثر کاروائی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی ا ے محمد نواز سیال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرعامر رشید، اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی ۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے، پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں ، تاجر برادری اور شہریوں نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے عوام کو پرُ اعتماد ماحول فراہم کریں گے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد نواز سیال اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں