گوجرانوالہ، محمد دائود رضوی کا خواجہ محمد حمید الدین سیالوی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 23 ستمبر 2020 22:53

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے گذشتہ روز مولانا ابو طاہر محمد عبدالعزیز چشتی اور مولانا سید محمد حسن رضا سیالوی سے ملاقات کی اور خواجہ محمد حمید الدین سیالوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات اورپسماندگان و مریدین ومتعلقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا محمد عبدالغفور گجراتی اور صاحبزادہ محمد غوث رضا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں