گوجرانوالہ، معاشرے میں احساس اور رواری کا فروغ اشد ضروری ہے، غلام عباس

بدھ 23 ستمبر 2020 22:55

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) سابق ڈی ایس پی غلام عباس نے کہا ہے کہ فرقہ واریت معاشرے کا ناسور ہے‘ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے‘ معاشرے میں احساس اور رواری کا فروغ اشد ضروری ہے‘ علمائے کرام کا فرض ہے کہ وہ مسلمانوں میں تفرقہ بازی ختم کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں ایک دوسرے سے محبت اور دکھ سکھ میں ساتھ دے کر ہم ایک مثالی معاشرے قائم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی اور ایک دوسرے سے نفرت انسانیت کی توہین ہے‘ عدم برداشت کے رویو ں سے تشدد جنم لیتا ہے جس کی ایک اسلامی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں