گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں امتیاز کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کا دورہ

پیر 28 ستمبر 2020 23:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینئر سول ججز (سول ڈویژن) دلدار شاہ (کریمنل ڈویژن) شبانہ مغل سول جج رانا آصف مرتضی سپرنٹنڈنٹ جیل ساجد بیگ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بابر علی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پروبیشن آفیسر کے علاوہ دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں امتیاز نے اپنے دورہ کے دوران جیل کی مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل میں قید خواتین کی بیرک اورکچن کا بھی معائنہ کیا اور کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں