گوجرانوالہ، دو منشیات فروشوں سمیت سات ملزمان گرفتار، تین کلو گرام چرس برآمد

پیر 28 ستمبر 2020 23:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ناجائز اسلحہ،منشیات فروشوں مجرمان اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کریک کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

احکامات کی روشنی میں ایس ایچ اوتھانہ صدر کامونکی انسپکٹر ناصر پنوں نے اپنی پولیس ٹیموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دوران گشت وناکہ بندی و تلاش دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تین کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ قتل اور اقدم قتل کے مقدمے میں ملوث و مطلوب پانچ ملزمان بھی گرفتار کرلیئے۔

اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے کہا ہے کہسماج دشمن عناصر معاشرے کا ناسور جبکہ منشیات فروش نوجوانوں کے اچھے مستقبل کے قاتل ہیں۔ان کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرانہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی انسپکٹر ناصر پنوں اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں