گوجرانوالہ، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، محمد شازب چٹھہ

منگل 29 ستمبر 2020 23:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ضلعی ناظم اے ٹی آئی محمد شازب چٹھہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، یہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علماء و مشائخ کنونشن کی شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی مسلمان سچے عاشق رسولؐ ہیں اور حرمت رسولؐ کیلئے جان قربان کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ حافظ طاہر رضا قادری ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک کو علماء و مشائخ کنونشن کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں