کامونکی: فوڈ سٹریٹ پر عارضی سستا بازار لگا دیا گیا

دو ہوٹلوں سمیت متعدد دکانوں کے اگے تمبو قانتیں لگا دیں گئیں

پیر 19 اکتوبر 2020 20:07

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) فوڈ سٹریٹ پر عارضی سستا بازار لگا دیا گیا ،دو ہوٹلوں سمیت متعدد دکانوں کے اگے تنبو قانتیں لگا دیں گئیں تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قراء العین کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ کے ساتھ فو ڈ سٹریٹ پر تنبو قنا تیں لگاکر سستا بازار قائم کردیا گیا جہاں آٹا چینی دالیں اور چاول وغیرہ دیگر اجناس رعایتی نرخوں پر فروخت کیے جائیں گے، دوسری طرف فو ڈ سٹریٹ پر دکانوں کے اگے قناتیں لگاکر ان کا راستہ بند کردیا گیا جس سے دو ہوٹلوں سمیت دس دکانوں کا راستہ بند ہوگیا ہے جس پر متاثرہ دکانداروں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں