کامونکی: منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر پانچ افراد نے نوجوان کو قتل کردیا

پیر 19 اکتوبر 2020 20:16

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) منشیات فروخت کرنے سے منع کرنے پر پانچ افراد نے گولی مار کر نوجوان کو قتل کردیا ۔بتایا گیاہے کہ نواحی گائوں گھوماں کے محمد لطیف کا اٹھارہ سالہ بیٹا حسنین نے گائوں کے ناصر وغیرہ کو منشیات فروخت کرنے سے منع کیا جس کا اُنہیں رنج تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات حسنین کامونکے میں اپنے چچا اکرم کے گھر آیا تو ناصر ،ندیم،میکس مسیح اور بھروکی ورکاں کے علی ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے اُسے فون کرکے ملنے کے بہانے بلاکرسبزی منڈی کے نزدیک ریلوے روڈ پر زیر تعمیر مکان میں لے گئے اور وہاں پر حسنین کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔سٹی پولیس نے پوسٹ مارٹم اور مقدمہ کے اندراج کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں