کامونکے،مال مسروقہ کی برامدگی کے باوجود سول ہسپتال سے انسولین چوری کرنے والا ایک ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:27

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) مال مسروقہ کی برامدگی کے باوجود سول ہسپتال سے انسولین چوری کرنے والا ایک ماہ بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا، ہسپتال میں مریضوں کیلئے انسولین وافر مقدار میں موجود ہے ایم ایس ڈاکٹر عمران بٹ کی آن لائن سے گفتگو، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ میں ہسپتال سے نامعلوم ملزم نے تقریباً8لاکھ روپے کی انسولین کو چوری کرکیلاہور میں ایک میڈیکل سٹور پر فروخت کردیا گیا اور انسولین کے وائلز پر سے سرکاری مہر کو ریز کرکے فروخت کیا جا رہا تھا ،پولیس نے سٹور پر موجود عدیل نامی ملزم کو گرفتار کے وائلز کے 980پیکٹ برامدکرلیا اور ملزم سے تفتیش شروع کردی اس سلسلہ میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بٹ کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تفتیش میں ٹی ایچ کیو کے لازم کی شناخت نہیں ہو سکی جس سے انسولین چوری کرکے لاہور میڈیکل سٹور پر فروخت کیں تھیں جبکہ ہسپتال میں انسولین کی وافر مقدار موجود ہے اور مریضوں کو با آسانی دستیاب ہی

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں