کامونکے،مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق

منگل 27 اکتوبر 2020 22:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق ہوگئے،مقتولین زمین کے تنازعہ پر عدالت میں پیشی پر جارہے تھے،پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیابتایا گیا ہے کہ کامونکے کے نواحی گاؤں گاؤں منڈیالہ پونائچ کا 55سالہ غلام مصطفی اور اُسکا 25سالہ بیٹا غلام مجتبیٰ زمین کے تنازعہ پر عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ تھانہ صدر کے علاقہ پیلو کے قریب مخالفین نے روک کرا ندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

اورفرار ہوگئے۔ڈی ایس پی سرکل عامر ملک نے فرازک لیبارٹری کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ما ررہی ہے

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں