گوجرانوالہ ،مہنگی ترین شادی کی تقریب پر ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس بھیج دیا

منگل 10 نومبر 2020 23:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) مہنگی ترین شادی کی تقریب پر ایف بی آر نے صنعتکار کو نوٹس بھیج دیا۔گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کر دیا ، تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی وضاحت مانگ لی۔

ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس پرتعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں