وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عمر فاروق کا کامونکے کا دورہ

ّسہولت بازار میں اشیاء خورونوش کا معیار چیک کیا،پولیس خدمت مرکز،تھانہ سٹی کا جائزہ لیا

جمعرات نومبر 22:59

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا دورہ۔گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے معاون خصوصی عمر فاروق نے کامونکے کا دورہ کیا اس موقع پر اُنہوں نے سہولت بازار میں اشیاء خورونوش کا معیار چیک کیا،پولیس خدمت مرکز،تھانہ سٹی کا جائزہ لیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں سے بات چیت کی۔

اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے موقع پر جواں سالہ مریض کا بوڑھا باپ عمر فاروق کے سامنے پھٹ پڑا۔جبکہ شہریوں نے سہولت بازار میں پاؤڈر نما فروخت ہونے والی چینی کے متعلق شکائت کی تو معاون خصوصی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں فروخت ہونے والی چینی حکومت پاکستان نے امپورٹ کی ہے ویسے بھی چینی کی ضرورت صرف کھانے پینے کی چیزوں کو میٹھا بناتی ہے۔

(جاری ہے)

چاہیے وہ پاؤڈر نما ہی کیوں نہ ہو۔اس موقع پر معاون خصوصی عمرفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خورونوش کے معیاراورشہریوں کو صحت جیسی سہولیات کے متعلق کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ کورونا دوبارہ تیز ی سے پھیل رہا ہے اس لئے وہ میڈیا کے ذریعے پیغا م دینا چاہتے ہیں کہ عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرئے۔اُنکے وزٹ کا مقصد ہی پنجاب میں بہتری لاناہے اور انتظامیہ کیخلاف جو بھی تحفظات ہیں اس بارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آگاہ کیا جائیگا۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ ہفتہ میں دو تین مرتبہ کامونکے کا وزٹ کیا کریں گے۔ #/h#

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments