گوجرانوالہ، مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے

جمعرات 12 نومبر 2020 23:54

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر محمد اقبال اوجلہ ایس ایچ او باغبانپورہ سے ایس ایچ او صدر کامونکی تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ انسپکٹر رزاق احمد پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ ،انسپکٹر محسن مجید جٹھول پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ تتلے اعلیٰ اور سب انسپکٹر آفتاب حیدر سی آئی اے سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا تعینات ہوگئے ہیں ۔

اسی طرح سب انسپکٹر فدا حسین پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ،سب انسپکٹر عاصم شہزاد کو ہومیو سائیڈ یونٹ باغبانپورہ سے ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ ،انسپکٹر سرفراز گھمن ایس ایچ او تھانہ تتلے اعلیٰ سے پولیس لائن،انسپکٹر محمد یونس کو ایس ایچ او کوٹ لدھا سے پولیس لائناور انسپکٹر گوھر عباس ایس ایچ او قلعہ دیدار سنگھ سے پولیس لائن تعینات کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں