گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 20 نومبر 2020 17:57

گوجرانوالہ۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20نومبر2020ء) :گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رواں ماہ کے پہلے دو عشروں کے دوران305بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، بجلی چوروں کو84لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے جبکہ تمام کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کےلئے درخواستیں بھی دے دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکوچوہدری محمد امین کی ہدایت پر گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے رواں ماہ کے پہلے دو عشروں کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میں سٹی سرکل سے 66،کینٹ سرکل سے71، گجرات سرکل سے56، سیالکوٹ سرکل سے 67، نارووال سرکل سے 45جبکہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر305بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑے گئے۔

(جاری ہے)

گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کو5 لاکھ48ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں84لاکھ33ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کےلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ ریجن بھر سے بجلی چوری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لہذا فیلڈ سٹاف بلا خوف و خطر اور بلا تفریق ان قوم مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ اور گیپکو مینجمنٹ وکارکناں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں اپنے ارد گرد د بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں