پنجاب حکومت طرف سے پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کو جدید نئی 07 گاڑیاں فراہم کردی گئیں

جمعہ نومبر 17:59

گوجرانوالہ۔20نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20نومبر2020ء) :پنجاب حکومت طرف سے پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کو جدید نئی 07 گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کی خصوصی کاوش پر گوجرانوالہ کے ایس ایس پی شجاعت علی رانا کے سپرد کردی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 07گاڑیاں پٹرولنگ پولیس کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرنوالہ شجاعت علی رانا نے کہا کے پنجاب حکومت کی طرف سے اہم اقدام اٹھایا ہے کہ گاڑیاں ملنے سے روڈ پر جرائم میں کمی آئے گی۔اور مزید موثر انداز میں پٹرلنگ کی جائے گی  جس کی وجہ سے عوام کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments