گوجرانوالہ میں ''باہمت بزرگ پروگرام'' کا اجرا کردیاگیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:21

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) : حکومت پنجاب کی طرف سے گوجرانوالہ میں ''باہمت بزرگ پروگرام'' کا اجرا کردیاگیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین، ڈویزنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر گوجرانوالہ محمد ہاشم خاں‘محمد عالم فوکل پرسن تحصیل گوجرانوالہ صدر اور عدنان ریاض بٹ فوکل پرسن تحصیل گوجرانوالہ سٹی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حکومت اس پروگرام کے ذریعے 65 سال سے زائد عمر خواتین کو 2000 ماہانہ وظیفہ شروع کر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں شامل بزرگ خواتین کی لسٹیں متعلقہ سنٹرز فوکل پرسنز کو مہیا کی گئیں ہیں اس کے مطابق پہلے مرحلے میں گوجرانوالہ ضلع میں تین ہزار سے زائد بزرگ خواتین کو کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد حکومت کا بزرگ خواتین کی مالی مشکلات میں کچھ آسانی پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں