گوجرانوالہ میں گیارہ وکلاء کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں

منگل 5 جنوری 2021 22:37

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2021ء) گوجرانوالہ میں گیارہ وکلائ کی تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں۔جعلی ڈگریاں رکھنے والے وکلائ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ملزمان میں ایک خاتون وکیل بھی شامل ہے۔ مقدمہ صدر بار کونسل محسن بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن میں مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن میںکہاگیا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والے ملزمان نے وکلائ کے جعلی لائسنس حاصل کر رکھے تھے ۔ملزمان بھاری فیسیں لیکر لوگوں کو مالی اور قانونی نقصان پہنچا رہے ۔چیمبر الاٹ کرانے کی کوشش پر ڈسٹرکٹ بار نے تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی تھی

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں