گوجرانوا، پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 11 جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 9 جنوری 2021 23:26

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) ضلع گوجرانوالہ میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 11 جنوری سے 15 جنوری 2021 تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کا افتتاح لفٹینینٹ (ر) سہیل اشرف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ڈی۔سی دفتر میں بچوں کو قطرے پلا کر افتتاح کیا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت نے 2135 موبائل ٹیمیں، 159 فکسڈ اور 66 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ تمام مراکز صحت پر بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی، سفر کرنے والے بچوں کے لیے بھی محکمہ صحت گوجرانوالہ نے تمام بس و ویگن اڈوں، ریلوے اسٹیشن، بس سٹاپس پر ٹرانزٹ ٹیموں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں۔ محکمہ صحت گوجرانوالہ نے ٹیموں کو فیلڈ میں میں روانہ کرنے سے قبل کورونا کی سکریننگ اور عملہ کے لیے حفاظتی انتظامات کاخصوصی اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے التماس کی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ مہم کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے گی، نیگٹیو آنے والوں کو فیلڈ میں بھیجا جائے گا۔ پولیوٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

علمائے کرام، اساتذہ، والدین پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے پولیو سے بچائو کی قومی مہم بارے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تیاریوں سمیت اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اس مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) علی اکبر بھنڈر، (جنرل) انجم ریاض سیٹھی، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، اے سی سٹی کامران حسین، ڈاکٹر معیذ اور دیگر موجود تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں