تحصیل بار کامونکے انتخابات، محمد عارف گورائیہ ایڈووکیٹ کامیاب

ہفتہ 9 جنوری 2021 23:55

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2021ء) تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے سالانہ انتخابات میں محمد عارف گورائیہ ایڈووکیٹ دو سوایک ووٹ لیکر اور جنرل سیکرٹری کی نشست پررانا احسن دو سو دو ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی کادوسرا انتخاب ہے۔مجموعی طور پر چار سو اُنتیس ووٹ رجسٹرڈہو ئے۔جن میں378 ووٹ کا سٹ ہو ئے۔

محمد عارف گورائیہ نے دو سو ایک ووٹ ،ان کے مد مقابل رانا افضال حسین نے ایک سو اٹھائیس اور رانا شہبازنے اڑتالیس ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل کی نشست پررانا احسن نے دو سو دواور مد مقابل میاں شاہد نے ایک سو77 ووٹ حاصل کئے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرملک محمد زاہد سلطان نے دو سو چالیس ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی اور مد مقابل زاہد فاروق دھدرا نے ایک سو اڑتیس ووٹ حاصل کئے۔

اس کے علاوہ الیکشن سے دس روز پہلے ہی سینئر نائب صدر کے لیے شہزاد احمد حسن،نائب صدر کے لیے رابعہ بتول، فنانس سیکرٹری کیلئے زاہد محمود زیدی، لائبریری سیکرٹری کے لیے نمرہ طارق اور آیڈیٹر کے لیے مرزافرقان جاوید کو بلا مقابلہ منتخب کردیا گیا تھاکیونکہ انکے مدمقابل کسی اورامیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے تھے۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں