کامونکے،4 روز قبل باوردی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونیوالا سینئر صحافی بازیاب نہ ہوسکا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:14

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) 4 روز قبل باوردی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونیوالا سینئر صحافی بازیاب نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 13 اپریل کی شام 7 بجے کے قریب نامعلوم باوردی افراد نے سینئر صحافی رانا محمد ناصر کو اُس وقت اغواء کیا جب وہ اپنے دفتر میں صحافتی امور سرانجام دے رہے تھے دو سادہ کپڑوں اور دو سیاہ وردی میں ملبوس 4 افراد دفتر میں گھس آئے اور انہیں گن پوائنٹ پر سٹی چوک جی ٹی روڈ پر کھڑے ڈالے میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

اس بابت ڈی ایس پی سرکل کامونکے چودھری ہاشم گجر کو اطلاع کی گئی تو انہوں نے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔ جب کہ وقوعہ بارے تھانہ سٹی میں ان کے اغواء کی درخواست دی گئی تو ڈیوٹی پر مامور متعلقہ عملے نے درخواست لینے سے انکار کر دیا۔ سینئر صحافی رانا محمد ناصر کے پراسرار اغواء پر صحافی برادری اور اُن کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سینئر صحافی رانا محمد ناصر کو بخیریت بازیاب کرایا جائے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں