کامونکی:معمولی تنازعہ پر بتیس افراد نے اسسٹنٹ سپُرٹینڈنٹ آف جیل کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا

جمعہ 23 اپریل 2021 18:30

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) معمولی تنازعہ پر بتیس افراد نے اسسٹنٹ سپُرٹینڈنٹ آف جیل کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں چندنیاں کا گلفام احمد جو کہ محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سُپرٹینڈنٹ آف جیل کے فرائض انجام دیتا کہ چند روز قبل موضع بھانپور کے نذیر گجر سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی ۔گذشتہ روز اسی بناپر نذیر گجر ،جمیل گجر وغیرہ بتیس افراد نے حملہ آور ہوکرگلفام احمد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گھر پراندھا دھند فائرنگ کرکے گلفام احمد اُسکے اہلخانہ اور گائوں کے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں