گوجرانوالہ ، خاتون نے دو ڈاکوپکڑ لئے

ہفتہ 5 جون 2021 22:19

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ڈاکوپکڑ لئے ۔پولیس کے مطابق نوشہرو ورکاں میں خاتون احساس کفالت پروگرام سے ملنے والی رقم گھر لے جارہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق خاتون نے ملزمان کو دبوچ لیا اور عین اسی وقت قریب ہی موجود ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کی مدد کو پہنچ گیا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ان سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں