مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کے مزید 2 ساتھی گرفتار

جمعہ 18 جون 2021 22:46

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزم کے مزید 2 ساتھی گرفتار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) گوجرانوالا پولیس نے بغیراجازت عوامی مقامات پرویڈیوبناکر خواتین کر ہراساں کرنے والے ملزم کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان امیر حمزہ کیمرہ مین اور ظفر مصطفی بطور ایڈیٹر مرکزی ملزم خان علی کے ساتھ کام کرتے تھے۔پولیس نے تینوں ملزمان کا عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف نوشہرہ روڈ کے رہائشی حسن بٹ نے مقدمہ درج کروایاتھا جس پر گوجرانوالا پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم خان علی کو گرفتار کرلیا تھا۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کے مطابق ملزم پرینک ویڈیو اور شہرت حاصل کرنے کیلئے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں